”اس شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو مکمل پروٹوکول اورعزت دیں“ پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں

”اس شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو مکمل پروٹوکول اورعزت دیں“ پولیس کو ہدایات ...
”اس شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو مکمل پروٹوکول اورعزت دیں“ پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں

  



وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاڑی پولیس نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیم کے شعبہ سے وابستہ افراد  سے سامنا ہوتو انہیں مکمل پروٹوکول اور عزت دیں ، ان کے ہرجائز کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ برتی جائے ۔ 

ڈی پی او وہاڑی نے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز اور دیگر ماتحت حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہر معاشرے میں اساتذہ کو ہمیشہ سے عزت و احترام حاصل رہا ہے خصوصاً اسلام نے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اساتذہ نہ صرف ہمیں معاشرے میں ایک اچھا اور بہترین مقام دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ آنے والے وقت کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی ضرورت کے مطابق ایک سوچ پیدا کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ لہٰذا تمام دفاتر، تھانہ جات، ناکہ بندی پوائنٹس یا دوران ڈیوٹی اس مقدس پیشے سے منسلک افراد سے ملاقات ہوجانے پر انہیں مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم پہنچائی جائے اور جائز کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے جبکہ دوران ڈیوٹی خصوصاً ناکہ بندی پوائنٹس پر اساتذہ کو سلیوٹ کیا جائے اور عزت مآب کے لقب سے پکارا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی /قومی