پنجا ب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئر مین عمر سیف نے موجودہ حالات دیکھ کر مستقبل سے متعلق اپنے خوف کا اظہار کردیا

پنجا ب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئر مین عمر سیف نے موجودہ حالات دیکھ کر مستقبل سے ...
پنجا ب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئر مین عمر سیف نے موجودہ حالات دیکھ کر مستقبل سے متعلق اپنے خوف کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئر مین عمر سیف نے ملک کے موجودہ حالات پر اپنے تشویشناک تحفظات کا اظہار کردیا ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پہلے حالات بدلنے کی امید تھی، پھر حالات دیکھ کر غصہ آنے لگا، پھر افسوس ہونے لگا، اور اب صرف ہنسی آتی ہے۔ ڈر اس دن کا ہے جب بالکل ہی بے حس ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمر سیف پاکستانی کمپیوٹر سائنس دان ہیں۔ وہ آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔ان کا نام امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی طرف سے دنیا کے 35 نوجوان موجدوں میں شامل کیے جانے کی خبر میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی تو سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے انہیں حکومت پنجاب کے لیے کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔ چند ہی برسوں میں انہوں نے صحت، تعلیم، پولیس سمیت درجنوں شعبوں اور سرکاری محکموں میں آئی ٹی کے نفاذ کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2018میں ڈاکٹر عمر سیف کو امریکا بلا کر ان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کاوشوں پر تحسین کی۔ ورلڈ بینک نے ان کے دور میں وضع کیے جانے والے ای ویکس نظام اور سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کو دنیا کے پندرہ عظیم منصوبوں کی گلوبل رپورٹ میں بطور مثال شامل کیا۔ ڈاکٹر عمر سیف کو یونیسکو کی پاکستان کے لیے چیئر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔

مزید : قومی