وہ ملک جہاں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے اتنے کیسز سامنے آگئے کہ وہ اس وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا

وہ ملک جہاں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے اتنے کیسز سامنے آگئے کہ وہ اس وائرس ...
وہ ملک جہاں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے اتنے کیسز سامنے آگئے کہ وہ اس وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا

  



سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی کوریا میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے 229کیسز سامنے آگئے جس کے بعد وہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 433ہوگئی ہے جوکہ چین سے باہر کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

جنوبی کوریا کے نائب وزیرصحٹ کم گینگ لپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا ایک انتہائی سنجیدہ مرحلے میں داخل ہورہاہے۔متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوب مشرقی شہر دائیگو کے ایک مخصوص مذہبی گروپ سے ہے جبکہ دیگر مریض طبی اہلکار ہیں۔نائب وزیر صحت کے مطابق جنوبی کوریامیں دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہلاکتوں کی تعدادمیں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دائیگو اور چینگ ڈوکے ہسپتال میں خصوصی نگہداشت کازون بنادیا گیاہے۔جبکہ شہر کی سڑکیں تیزی سے ویران ہورہی ہیں۔جنوبی کوریاکی جانب سے اس تصدیق کے بعد وہ چین سے باہر اس موذی وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیاہے۔

یاد رہے چین میں اس وائرس سے متاثرہ 76ہزار288افراد متاثرہوئے جن میں سے 2ہزار345لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ادھر جاپانی ساحل پر کھڑے بحری جہاز پر موجود چھ سولوگوں میں بھی اس وائرس کی موجودگی ظاہر کی جارہی ہے۔ جہاز پر مختلف ممالک کے لوگ سوار ہیں۔

مزید : بین الاقوامی