سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی ،پھر شوہر کی کیا درگت بنی ؟سبق آموز خبر آگئی

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی ،پھر شوہر کی کیا درگت بنی ...
سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی ،پھر شوہر کی کیا درگت بنی ؟سبق آموز خبر آگئی

  



سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کی پہلی بیوی آگئی جس نے شادی کی تقریب کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا جس کے بعد شروع بمشکل وہاں سے فرار ہو گیا ۔شادی کی تقریب کے دوران پہلی بیوی وہاں پہنچی اور شوہر پر تشدد کرنا شروع کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ یہ میری اجازت کے بغیر شادی کر رہاہے ۔جس پر دولہا کا کہنا تھاکہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں۔

تقریب میں پہلی بیوی نے شوہر پر تشدد کیا تو دولہے کے اہلخانہ نے پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، خاتون فوزیہ نے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، 2سال قبل عبدالرحمان سے شادی ہوئی، بیٹی کی پیدائش وجہ تنازع بنی، عدالت میں خرچے کاکیس زیرسماعت ہے، بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے۔دولہا کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں،کوئی تعلق نہیں، جس کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے دولہا فرار ہو گیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ