سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی

سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی ...
سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی

  



ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث اپنے شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی ، ایران میں اب تک وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب

نے کرونا وائرس کے باعث ایران پر بڑی پابندی لگا دی، سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں اور مقیم ایرانیوں کو ایران جانے سے روک دیا گیا ہے ، سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے لیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی ایرانیوں کے علاوہ سعودی باشندوں اور دیگر تارکین وطن پر بھی عائد کی گئی ہے تاکہ مملکت کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔وزیر صحت نے شہریوں اور غیرملکی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل کریں اور کسی مشکوک بیماری کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں، سعودی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مملکت میں آنے والے تمام مسافر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے افسر کو اپنے گزشتہ دو ہفتوں کی رپورٹ پیش کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آنے والا مسافر براہ راست ایران سے نہیں آرہا۔

مزید : عرب دنیا