حکومت کی سوتن کون ہے ؟شیخ رشید نے بتا دیا

حکومت کی سوتن کون ہے ؟شیخ رشید نے بتا دیا
حکومت کی سوتن کون ہے ؟شیخ رشید نے بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے مہنگائی ہماری اپوزیشن اورسوتن ہے،آٹے کابحران سازش تھا، چینی کا بحران بحران تھا ، آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث تھا وزیراعظم گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوئی لڑائی نہیں کریں گی، دونوں میڈیا میڈیا کھلیں گی، نیب آرڈیننس مل کربناسکتے ہیں تو حکومت کے لئے گنجائش پیدا کر سکتے ہیں، مریم نواز کے باہر جانے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے، مریم آتی ہے توپھرشہبازشریف کی سیاست کی پوزیشن کوئی اورہوگی، چورڈاکوباہرجاکرنئی ٹوپیاں پہنیں یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت محنت کررہے ہیں، ریونیومیں اضافے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، ہم نے کسی کو بھی ایک مرلہ زمین نہیں دی۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کوآزادی سے نہیں روک سکتی، مودی نے کشمیرمسئلے کو زیادہ زندہ کیا ہے ، بھارت کےاسٹیجز پر پاکستان زندہ بادکے نعرے لگ رہے ہیں۔

مزید : قومی