میرا جسم میری مرضی کانعرہ لگانے والی خواتین کو اداکارہ سونیا حسین نے کرارا جواب دے دیا

میرا جسم میری مرضی کانعرہ لگانے والی خواتین کو اداکارہ سونیا حسین نے کرارا ...
میرا جسم میری مرضی کانعرہ لگانے والی خواتین کو اداکارہ سونیا حسین نے کرارا جواب دے دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے ”میرا جسم میری مرضی “کا نعرہ لگانے والی خواتین کو جواب دے دیا ۔نجی نیوز چینل پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ”میرا جسم میری مرضی “کے حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے ؟اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی، زندگی میں کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں اور وہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی یقیناً اہم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں8مارچ کو منعقد ہونے والے عورت مارچ کے حق میں نہیں ہوں ۔ وسیم بادامی نے یہ سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ میں فیمنسٹ ہوں تو اس کا مطلب بھی بتائیں؟اس پر سونیا حسین کا کہنا تھا کہ 'فیمنزم کو لوگ عموماً غلط سمجھتے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں یہ فیمنسٹ ہیں تو مردوں سے نفرت کرتی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے، فیمنزم صرف برابری ہے، عورت اور مرد دونوں کے حقوق پر بات کرنی ہے۔ سونیا حسین نے کہا کہ 'اگر عورت گھر میں کھانا بنا سکتی ہے تو مرد بھی بنا سکتا ہے، لیکن یہ روٹی والا جو نعرہ بنایا گیا تھا میں اس کے حق میں بالکل نہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ 'عورت مارچ میں لگائے نعروں سے میں بالکل اتفاق نہیں کرتی، میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لےکر حد سے بڑھ جائیں تو پھر ایسا ہی کرتے ہیں۔

مزید : تفریح