کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ ،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ ،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ ،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل سیزن فائیو کی پہلی سنچری بنا دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 148رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے 18.3اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن رائے نے 73سکور بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ،واٹسن 8،احمد شہزاد 12،سرفراز احمد 41،اعظم خان 5اورمحمد نواز 4رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے دو جبکہ راحت علی ،عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر کامران اکمل شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 54گیندوں پر 13چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔بینٹن ،3،حیدر علی 25،شعیب ملک 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید : PSL /PSL News Update