ترقی کی انتہا ؟ دنیا کو سمارٹ فون سے متعارف کرانے والا امریکہ اب بنگلہ دیش (مشرقی پاکستان) سے سمارٹ فون خریدے گا

ترقی کی انتہا ؟ دنیا کو سمارٹ فون سے متعارف کرانے والا امریکہ اب بنگلہ دیش ...
ترقی کی انتہا ؟ دنیا کو سمارٹ فون سے متعارف کرانے والا امریکہ اب بنگلہ دیش (مشرقی پاکستان) سے سمارٹ فون خریدے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے پوری دنیا کو سمارٹ فون سے روشناس کرایا ، اس کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل آج بھی ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی ویلیو کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے لیکن ایسے میں امریکہ سابقہ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) سے سمارٹ فونز خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بنگلہ دیش کی سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ’والٹن‘ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو سمارٹ فون برآمد کرنے کیلئے تیار ہیں، پہلی کھیپ یکم مارچ سے برآمد کی جائے گی، ان سمارٹ فونز کی قیمت 100 سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی۔
والٹن کمپنی کے ایم ڈی ایس ایم منظور العالم کا کہنا ہے کہ امریکی درآمد کنندگان سے چند ماہ پہلے سمارٹ فونز کی برآمد کا معاہدہ کیا تھا، اب ہم بہت جلد ’ میڈ اِن بنگلہ دیش‘ کے ٹیگ والے سمارٹ فون برآمد کرنے والے ہیں جو بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ امریکہ کو غازی پور میں قائم والٹن ڈیج ٹیک انڈسٹریز کے پلانٹ میں تیار کیے گئے سمارٹ فونز برآمد کیے جائیں گے۔