پاک سوزوکی نے 200 لوگوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کردیا، کون لوگ اہل ہیں؟

پاک سوزوکی نے 200 لوگوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کردیا، کون لوگ اہل ہیں؟
 پاک سوزوکی نے 200 لوگوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کردیا، کون لوگ اہل ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سوزوکی نے ایکسپو سنٹر لاہور میں حال ہی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2020ء میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچ (آغاز) کا شاندار جشن منایا جس میں پاکستان کی بڑی بڑی آٹو موبائل کمپنیز، آٹو پارٹس بنانے والوں کے کارکنان اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آل نیو آلٹو کئی مفید خصوصیات سے آراستہ ہے جسے ایندھن کی بچت، دور جدید کی جاپانی ٹیکنالوجی، 3 سال یا 60,000 کلومیٹر وارنٹی، کشادہ و جاذب نظر ڈیزائن جو ایک متنوع افراد کے ذوق کی تسکین کرتی ہے۔ آل نیو آلٹو کے جدید ورژنز دو عدد ایئر بیگز، سٹیڈرڈ سیٹ بیلٹس کے علاوہ اے بی ایس (ABS) سے مزین ہیں۔ یہ جدید ترین آرسیریز انجن کی طاقت لیے ہوئے ہیں جو زیادہ طاقت اور بے مثال ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں۔ آل نیو آلٹو پاک سوزوکی گاڑی پہلی بار خریدنے والوں کے لیے ہے اور اسے پرعزم نوجوانوں، گھرانوں اور ادارہ جاتی کارکنان کے لیے پیش کیا گیاہے۔

آل نیو آلٹو کا آغاز انتہائی کامیاب رہا جو کہ 2019ءمیں صرف سات مہینوں میں اس کی تعداد فروخت (25,000 سے زائد) سے بخوبی عیاں ہے جس نے اسے سال 2019ءکے لیے بہترین ڈیبیو کار بنادیا ہے۔ پاک سوزوکی کے ایم ڈی، ماسا فومی ہارا نو نے بھی حالیہ قرعہ اندازی تائید کی جس میں 200 خوش قسمت جیتنے والے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے، یہ پیشکش ان تمام کسٹمرز کے لیے ہے جو فروری اور مارچ 2020ءکے مہینوں میں سوزوکی کی کوئی بھی گاڑی خریدیں گے۔ اس کے علاوہ ویگن آر کسٹمرز 11 فروری تا 31 مارچ 2020ءخریدی گئی ویگن آر کی مفت رجسٹریشن بھی حاصل کریں گے۔ صرف تجربہ اور برانڈ کے ساتھ ان کے تعلق کے سیاق و سباق سے ”میری سوزوکی، میری کہانی“ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم کسٹمرز کے ساتھ اشتراک عمل کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم برانڈ کے ساتھ ان کی طویل رفاقت اور وابستگی کی جانچ کریں۔ یہ ماسا فومی ہارانو، ایم ڈی پاک سوزوکی نے ”میری سوزوکی، میری کہانی“ پر کمپنی کا نکتہ نظر واضح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹو موبائل انڈسٹری میں پیشروہوتے ہوئے اور پاکستان میں 40 برسوں کے ورثے کے ساتھ پاک سوزوکی کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے۔ پاک سوزوکی سے ہم اپنے 96 شہروں پر محیط 162 آﺅٹ لیٹ سے زائد کے سب سے بڑے ڈیلر شپ نیٹ ورک کے ذریعے پسنجرز کارز سے لائٹ کمرشل شعبے تک کسٹمرز کی سب سے بڑی رینج کی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ پاک سوزوکی نے ثابت کیا ہے کہ کٹھن معاشی صورتحال میں بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور اسے برسوں سے نئے ماڈلز متعارف کرواتے ہوئے صارف مرکز سوچ کے ذریعے برقرار رکھنا بھی ممکن ہے۔ پاک سوزوکی رجسٹریشن سوزکی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں جو کہ مستقبل کی جانب رواں دواں ہوگا۔