”ہمیں اپنے بہت سارے فیلڈرز کو چھپانا پڑتا ہے “پہلی شکست کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بد دل ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی سے شکست کے بعد سارا ملبہ فیلڈرز پر ڈالتے ہوئے مضحکہ خیز بات کردی ۔اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کافی سارے فیلڈرز ایسے ہیں جنہیںچھپانا پڑتا ہے ،کوشش کریں گے کہ آنے والے میچوں میں اچھی فیلڈنگ کا مظاہر ہ کر سکیں ۔سرفراز احمد نے کہا کہ آج کامران اکمل کی پرفارمنس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج پشاور زلمی کے باولرز نے اچھی باولنگ کی اور انہوں نے ہمیں وکٹ ٹو وکٹ باولنگ کی اور شارٹ مارنے کے لیے روم فراہم نہیں کیا ۔