آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے اشتراک سے شوگران میں ہونے والی ہیلی سکی مہم ختم ہو گئی

آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے اشتراک سے شوگران میں ہونے والی ہیلی سکی مہم ختم ...
آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے اشتراک سے شوگران میں ہونے والی ہیلی سکی مہم ختم ہو گئی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوگران میں ایک ہفتے سے جاری رہنے والی ہیلی سکی مہم اختتام پذیر ہو گئی ،ہیلی سکی مہم کا اہتمام آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے اشتراک سے کیا گیاجس میں ساٹھ سے زیادہ غیر ملکی سکیئرز نے حصہ لیا جن میں اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیات بھی شامل تھیں ۔ان اعلیٰ ترین غیر ملکی شخصیات نے پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے کے لیے ہیلی سکی مہم میں حصہ لیا ۔اس میں حصہ لینے والے افراد کا تعلق ارجنٹینا ،آسٹریلیا ،برازیل ،کینیڈا ،یونان ،فرانس،جرمنی ،اٹلی ،سپین ،سوئٹزر لینڈ،برطانیہ اور امریکہ سے تھا ۔

اس سے قبل غیر ملکی شخصیات نے پاکستان آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی اور انہوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کر کے ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری پر بر یفنگ دی گئی تھی ۔

مزید : قومی