کیا علی ظفر کو پی ایس ایل کا گانا بنانا چاہیے؟وسیم بادامی کے پول پر پاکستانیوں نے اپنی رائے دے دی

کیا علی ظفر کو پی ایس ایل کا گانا بنانا چاہیے؟وسیم بادامی کے پول پر ...
کیا علی ظفر کو پی ایس ایل کا گانا بنانا چاہیے؟وسیم بادامی کے پول پر پاکستانیوں نے اپنی رائے دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل سیزن 5کے گانے ”تیار ہو “کی ناکامی کے بعد علی عظمت نے علی ظفر کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنا یا تو ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔اب اینکر پرسن وسیم بادامی نے اس حوالے سے پول رکھ کر عوام کی رائے مانگی تو حیران کن جواب سامنے آگیا ۔گزشتہ روز پروگرا م میں وسیم بادامی نے علی ظفر سے پوچھا کہ اگر آپ کو کہا جائے کہ پی ایس ایل کا گانا بنائیں تو کیا آپ ایسا کریں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ایسے کچھ نہیں بول سکتا اگر آفیشلز مجھ سے رابطہ کرتے ہیں تو پھر ہی بات کی جا سکتی ہے ۔اس پر وسیم بادامی نے سوال کیا کہ اگر عوام آپ سے کہے کہ گانا بنائیں تو کیا کہیں گے جس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ عوام کی جو خواہش ہو گی وہ میں لازمی پوری کروں گا ،میں چھوٹا سا ایک آرٹسٹ ہوں،مجھے عوام نے ہی یہ مقام دیا ہے ۔
اس کے بعد وسیم بادامی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پول رکھا جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ ”علی ظفر کہتے ہیں عوام چاہیں تو میں اپنے طور پر پی ایس ایل کا گانا بنانے کو تیار ہوں ۔۔آپ کے خیال میں علی ظفر کو گنا چاہیے “اس پر 81فیصد لوگوں نے کہاں ہاں علی ظفر کو گانا چاہیے جبکہ 18فیصد لوگوں نے گانا گانے سے منع کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -