پاکستانی سیلز مین کی دبئی میں لاٹری نکل آئی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک خوش قسمت پاکستانی سیلز مین بیٹھے بٹھائے کروڑوں کی گاڑی کا مالک بن گیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس خوش قسمت شخص کا نام انجم اشرف ہے جس نے ’دبئی ڈیوٹی فری ڈرا‘ کا ٹکٹ خرید رکھا تھا، جس پرگزشتہ دنوں اس کی انعام میں کروڑوں روپے مالیت کی بینٹلے بینٹیگا وی 8(Bentley Bentayga V8)گاڑی نکل آئی۔
رپورٹ کے مطابق اس بینٹلے گاڑی کے 2020ماڈل کی قیمت ساڑھے 9لاکھ درہم (تقریباً4کروڑ روپے)سے شروع ہو کر فیچرز اور کنفگریشن کے حساب سے 18لاکھ درہم (تقریباً7کروڑ 56لاکھ روپے)تک جاتی ہے۔46سالہ انجم کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے ڈرا کی انتظامیہ کی طرف سے کال آئی اور بتایا گیا کہ میں لاٹری جیت گیا ہوں تو مجھے اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرا اتنا بڑا انعام لگ گیا۔“رپورٹ کے مطابق اس ڈرا میں تین مزید لوگوں کے بھی انعامات نکلے اور وہ تینوں بھارتی شہری تھے۔