برطانیہ میں امام مسجد پر چاقو سے حملہ، آگے سے امام مسجد نے حملہ آور کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ رحم دلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

برطانیہ میں امام مسجد پر چاقو سے حملہ، آگے سے امام مسجد نے حملہ آور کے ساتھ ...
برطانیہ میں امام مسجد پر چاقو سے حملہ، آگے سے امام مسجد نے حملہ آور کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ رحم دلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل لندن کے علاقے ریجنٹس پارک کی مسجد کے امام کو ایک گورے انتہاءپسند نے خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ اس واردات پر زخمی ہونے والے امام مسجد نے درگزر کی ایسی عظیم مثال قائم کر دی ہے کہ ہر سننے والا عش عش کر اٹھا۔ میل آن لائن کے مطابق 70سالہ رعافت میگلیڈ نامی اس امام مسجد پر 29سالہ ڈینیئل ہارٹن نے حملہ کیا تھا۔ اس نے امام مسجد کی گردن میں خنجر گھونپاتاہم خوشی قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف ایک شخص کو خنجر سے زخمی کرنے اور غیرقانونی طور پر خنجر رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری طرف 70سالہ امام مسجد جب علاج کے بعد ہسپتال سے مسجد واپس آئے تو انہوں نے اپنے اوپر حملہ کرنے والے اس انتہاءپسند کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اسے معاف کر دیا ہے اور میرے دل میں اس کے لیے کوئی نفرت نہیں ہے۔ وہ ایک انسان ہے اور میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میری قسمت میں لکھا تھا۔“

مزید : برطانیہ