سینکڑوں جوڑوں نے ماسک پہن کر اکٹھے شادی کرلی، انوکھی ترین تقریب

سینکڑوں جوڑوں نے ماسک پہن کر اکٹھے شادی کرلی، انوکھی ترین تقریب
سینکڑوں جوڑوں نے ماسک پہن کر اکٹھے شادی کرلی، انوکھی ترین تقریب

  



منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں گزشتہ دنوں ایک اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے کہ کورونا وائرس کا خوف کس قدر لوگوں میں سرایت کر چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 220جوڑوں کی شادی ہوئی۔ منظرعام پر آنےو الی تصاویر میں ان تمام دولہوں اور دلہنوں نے فیس ماسک پہن رکھے ہوتے ہیں اور شادی کے بعد فیس ماسک کے ساتھ ہی ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تقریب فلپائن کے شہر باکولوڈ میں ہوئی۔ فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے اب تک 3کیس سامنے آ چکے ہیں اور ایک شخص کی اس موذی وائرس کے باعث موت واقع ہو چکی ہے چنانچہ ملک میں اس وائرس کے متعلق خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اسی کا شاخسانہ تھا کہ اس تقریب میں دولہے دلہنیں بھی فیس ماسک پہن کر شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 80ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2200سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس