معمر القذافی کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے لیے بنائی جانے والی عجیب ترین ویڈیو

معمر القذافی کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے لیے بنائی جانے والی عجیب ترین ...
معمر القذافی کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے لیے بنائی جانے والی عجیب ترین ویڈیو

  



تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزارائس کے لیے محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھی۔ 2007ءمیں ایک بار معمر قذافی نے ایک انٹرویو کے دوران کھلے عام کونڈولیزارائس کے لیے محبت کا اظہار کر ڈالا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس انٹرویو میں معمر قذافی نے کہا گیا کہ ”لیزا، لیزا، لیزا۔۔۔ میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں، اس کی تعریف کرتا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے کیونکہ وہ سیاہ فام خاتون ہے جس کی جڑیں افریقی خطے میں ہیں۔“

معمر قذافی نے کونڈولیزارائس کے لیے ایک عجیب ویڈیو بھی بنائی تھی جو انہوں نے کونڈولیزارائس کو ان کے لیبیا کے سرکاری دورے کے دوران دکھائی بھی تھی لیکن اس ویڈیو میں کیا تھا؟ سن کر آپ سوچ میں پڑ جائیں گے کہ ایسی ویڈیو بنانے اور کونڈولیزارائس کودکھانے کا مقصد کیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں کونڈولیزارائس کو مختلف عالمی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور بیک گراﺅنڈ میں معروف گیت ’بلیک فلاور اِن دی وائٹ ہاﺅس‘ چل رہا تھا۔ آپ یقینا سوچ رہے ہوں گے کہ اس محبت کا پہلو کیا تھا؟ تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویڈیو میں لفظ ’بلیک فلاور‘ واحد ایسی چیز ہے جس کا تعلق کسی طور محبت سے ہو سکتا ہے، کیونکہ گلی محلوں کی عربی زبان میں لفظ ’بلیک فلاور‘ خوبصورت خاتون کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی