شوروم سے 2 مہنگی ترین گاڑیاں چرانے والے چوروں نے ایک دوسرے کو ہی ٹکر ماردی، ایسا واقعہ کہ ہنسی نہ رُکے

شوروم سے 2 مہنگی ترین گاڑیاں چرانے والے چوروں نے ایک دوسرے کو ہی ٹکر ماردی، ...
شوروم سے 2 مہنگی ترین گاڑیاں چرانے والے چوروں نے ایک دوسرے کو ہی ٹکر ماردی، ایسا واقعہ کہ ہنسی نہ رُکے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں چوروں نے لیمبرگنی کے شو روم سے کروڑوں مالیت کی دو لگژری گاڑیاں چوری کر لیں لیکن پھر پولیس سے بچنے کے لے بوکھلاہٹ میں ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چوری کی یہ واردات امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں ہوئی جہاں چور شو روم سے لیمبرگنی کی لگژری گاڑیاں چوری کرکے بھاگ نکلے لیکن پھر پولیس سے بچنے کے لیے بوکھلاہٹ میں نئی نویلی گاڑیاں ایک دوسرے سے ہی ٹکرا دیں جس سے گاڑیاں تباہ ہو کر رہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چوروں نے شو روم کے شیشے توڑ کر گاڑیاں نکالی تھیں۔ پولیس کو17فروری کی رات 3بجے اس چوری کی واردات کے متعلق کال موصول ہوئی جس پر پولیس کی گاڑیاں متحرک ہوئیں اور چوروں کا پیچھا شروع کر دیا۔ جب چوروں نے پولیس کی گاڑیوں کے سائرن سنے تو ان سے بچنے کے لیے بوکھلاہٹ میں اپنی چوری کی گئی گاڑیاں ہی ایک دوسرے میں دے ماریں۔رپورٹ کے مطابق چوروں نے آپس میں ایکسیڈنٹ کرکے جو گاڑیاں تباہ کیں ان کی مالیت 2لاکھ ڈالر (تقریباً 3کروڑ روپے) تھی۔حادثے کے بعد چور خود بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس