وہ بینک جہاں پر انسانی دماغ محفوظ کر کے رکھے جاتے ہیں

وہ بینک جہاں پر انسانی دماغ محفوظ کر کے رکھے جاتے ہیں
وہ بینک جہاں پر انسانی دماغ محفوظ کر کے رکھے جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں کے مختلف جسمانی اعضاءدنیا بھر میں محفوظ کیے جاتے ہیں جو حادثات کا شکار ہونے والوں میں ٹرانسپلانٹ ہوتے ہیں۔ امریکہ میں تحقیق کی غرض سے انسانی دماغوں کا ایک بینک ہے جس میں ہزاروں لوگوں کے عطیہ کردہ دماغ محفوظ کیے گئے ہیں۔ اب اس بینک کے اندر کی کچھ تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ بینک نیویارک کے علاقے برونکس میں ہے جس کا نام جیمز جے پیٹرز وی اے میڈیکل سنٹر ہے۔
منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں انسانی دماغ جارز میں رکھ کر محفوظ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی دماغوں کو محفوظ کرنے کے لیے فریزر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ دماغ تحقیقاتی کام میں استعمال ہوتے ہیں۔ تصاویر میں سنٹر کے عملے کو دماغوں کو محفوظ کرتے، آری سے ان کے کچھ حصے کاٹتے اور دیگر افعال سرانجام دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بینک کی لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واہریم ہیروٹونین ہیں جن کا کام لوگوں کی طرف سے عطیہ کیے جانے والے دماغوں کو محفوظ کرنا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -