مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کےجنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان نیازی نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نےطیب اردوان ہسپتال کومکمل کیااورافتتاح کیا،اسی منصوبے کادوبارہ پھروزیراعظم افتتاح کر آئے ہیں، اب چند ہفتوں کے اندر بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو ملانے والی شاہراہ کا افتتاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن منصوبوں کا افتتاح نواز شریف کر چکے ہیں،عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں ایک ٹکے کا کام نہیں کر سکے، مولانا فضل الرحمان کو جلد منا لیں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسردار اویس احمد لغاری نے کہاکہ ن لیگ نے سیاحت کے فروغ کیلیے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جس کو اس حکومت نے بند کر دیا ،عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان کیا جس سے یو ٹرن لے لیا،وہ 18ماہ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہیں بنا سکے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کٹوں اور مرغیوں سے خوش کیا جا رہا ہے، عمران خان نے گذشتہ روزدورہ جنوبی پنجاب کے دوران دن دہاڑے چوری اور سینہ زوری کی، نواز شریف کی حکومت نے جو منصوبے مکمل کیے ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں، سابقہ دور میں مکمل کیے گے منصوبوں کی چوری کی ،آٹے،دال، پٹرول چوری کے بعد کل تختی چوری کی اویس لغاری نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی ملاقات میں بھی بہاولپور صوبے کی کوئی بات نہیں کی گئی، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پیش کی ہے، قومی اسمبلی کے سپیکر نے اس حوالے سے ایک بھی اجلاس نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہاکہ گندم کی پیداوار پر خرچہ دس ہزار روپے فی من بڑھ چکا ہے ،آج کا کسان بہت پریشان ہے،مسلم لیگ(ن)عمران نیازی شوگر مل مافیا سے عوام کی جان چھڑوانے کا مطالبہ کرتی ہے،نئے پاکستان کا مصنف پاکستان کو کھوکھلا اور تباہ کر رہا ہے،ن لیگ کے منصوبوں کے نام تبدیل کر کے اپنی نا اہلی چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں ایک ٹکے کا کام نہیں کر سکے ۔
ایک سوال کے جواب میں سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ شہباز شریف نواز شرہف کے علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں،نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں شہباز شریف اہم فیصلے کر رہے ہیں اپوزیشن لیڈر کے طور پر تمام ذمہ داریاں شہباز شریف لندن سے ادا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حکومت سات سال میں ایک میٹرو نہیں بنا سکی عثمان بزدار نے پانچ سال حکومت کی تو خیبرپختونخوا سے برا حال پنجاب کا ہوگان لیگ کا نقطۂ نظر ہے کہ بہالپور صوبہ بحال کیا جائے اور نیا جنوبی پنجاب کا صوبہ بنایا جائے ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہاکہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان سے ناراض نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی جلد ختم کر دیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کے بعد پاکستانی طلبا چین میں پھنسے ہیں، ایک والد ہونے کی حیثیت سے بچوں کے والدین کی تکلیف سمجھ سکتے ہیں بہت سے ممالک نے چین سے بچوں کو واپس بلا لیاہے پی ٹی آئی حکومت کی اس معاملے پر بے حسی قابل مذمت ہے۔