تشدد،دہشت گردی اورمنفی رجحانات کےخاتمےکےلئےمسجد کامنبرانتہائی کلیدی کرداراداکرسکتاہے:ڈاکٹر قبلہ ایاز

تشدد،دہشت گردی اورمنفی رجحانات کےخاتمےکےلئےمسجد کامنبرانتہائی کلیدی ...
تشدد،دہشت گردی اورمنفی رجحانات کےخاتمےکےلئےمسجد کامنبرانتہائی کلیدی کرداراداکرسکتاہے:ڈاکٹر قبلہ ایاز

  



فیصل آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئر مین ڈاکٹرقبلہ ایازنےکہاہےکہ اسلام کےنام پرمعاشرے میں پھیلنے والےتشدد،دہشت گردی اورمنفی رجحانات کےخاتمےاورمستقل تدارک کےلئےمسجدکامحراب اورمنبرانتہائی کلیدی کردار ادا کرسکتاہے،اس لئےملک بھر کےامام مساجد پرلازم ہے کہ وہ ملک میں ملی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ و استحکام کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے جنونی انتہا پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور جنونی انتہا پسند عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے والے آئمہ مساجد کو بھی تلقین کریں کہ وہ اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کا پرچار کرتے ہوئے نفاق و انتشار کے خاتمہ کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ان خیالات کا  اظہار ضلع کونسل ہال فیصل آباد میں حکومت پاکستان کے پیش کردہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی ترویج کے لئے شروع ہونے والی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ آگاہی مہم پیغام پاکستان سنٹرکے زیر اہتمام مساجد کے منبر کے ذریعے ہر گلی اور ہر گھر تک امن و ہم آہنگی کو عام کرنے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے علاوہ کمشنر فیصل آباد ڈویثرن عشرت حسین، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار اور دوسرے مذہبی سکالرز نے مساجد کو کمیونٹی سینٹرز بنا کر معاشرے میں انسانی اقدار اور مذہبی حقوق کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک کو امن و سلامتی کا محفوظ گہوارہ بنانے کے پروگرام کے تحت مساجد کے منبر سے امن،اتحاد و ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کا پروگرام وضع کیا ہے۔ اس قومی مشن میں مساجد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کی مدد سے معاشرتی اصلاح کے پروگرام کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد