پی سی بی نے پی ایس ایل میں افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل پر بجلیاں گرا دیں

پی سی بی نے پی ایس ایل میں افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل پر بجلیاں گرا ...
پی سی بی نے پی ایس ایل میں افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل پر بجلیاں گرا دیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام رہی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید کی ۔افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل کی کارکردگی پر بھی لوگوں نے خوب تنقید کی ۔احمد گوڈیل نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ناقدین سے کہا تھا کہ ”میری غلطی کیا ہے ،میں اپنی جاب کر رہا تھا ،اس سب میں میری ماں بہن کا کیا قصور ہے ،انہیں تو بخش دیں ،میں نے کیا غلطی کی ،ہم نے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں بہت محنت کی ،کیا میں نے سٹیج پر بدتمیزی کی ،کوئی گالی دی ؟،میرا فون فلائٹ موڈ پر ہے ،فیس بک پر میران نمبر لیک کردیا گیا ،مجھے اتنی کالز آئیں“۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اناونسر احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں معاہدے کے مطابق ادائیگی کی جائے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس