آپ کا واٹس ایپ اتنا بھی محفوظ نہیں جتنا آپ اسے سمجھتے ہیں، چیٹ گروپوں کی پرائیویسی میں بڑی خامی سامنے آگئی

آپ کا واٹس ایپ اتنا بھی محفوظ نہیں جتنا آپ اسے سمجھتے ہیں، چیٹ گروپوں کی ...
آپ کا واٹس ایپ اتنا بھی محفوظ نہیں جتنا آپ اسے سمجھتے ہیں، چیٹ گروپوں کی پرائیویسی میں بڑی خامی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ کو محفوظ ترین سوشل میڈیا ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن اب اس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ اتنا بھی محفوظ نہیں ہے جتنا لوگ اسے سمجھتے ہیں۔
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اگر لنک بنایا جاتا ہے تو اسے گوگل سرچ کے ذریعے آسانی سے ڈھونڈا جاسکتا ہے، بعض کیسز میں تو واٹس ایپ گروپ کے ارکان کے نمبر تک پتا چل جاتے ہیں۔
واٹس ایپ میں موجود اس خامی کا سب سے پہلے ڈوئچے ویلے کے صحافی جورڈن ولڈن نے پتا لگایا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس بارے میں انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے بنائے گئے انوائٹ لنکس دراصل گوگل سے جڑے ہوتے ہیں جنہیں سرچ کرکے کوئی بھی شخص آپ کے گروپ میں شامل ہوسکتا ہے۔


خاتون ریورس انجینئر جین وونگ نے بھی اس حوالے سے بہت سے انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گوگل سرچ کے ذریعے 4 لاکھ 70 ہزار گروپوں کی تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے chat.whatsapp.com کا لنک استعمال کرکے جو رزلٹ حاصل کیے ان کے سکرین شارٹس بھی ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں۔


واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گروپ ایڈمن اگر کسی شخص کو اپنے گروپ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے انوائٹ لنک بناتے ہیں، یہ کسی دوسرے شخص کو پرائیویٹ طور پر بھیجا جاتا ہے اور اس وقت تک دوسرے لوگوں کیلئے موجود نہیں ہوتا جب تک اسے کسی پبلک پلیٹ فارم پر نہ چھوڑا جائے، اگر ایڈمن کا بھروسہ برقرار رہے اور جس کو لنک بھیجا گیا ہے وہ اس کو آگے نہ بھیجے تو اس سے گروپ کی پرائیویسی برقرار رہے گی۔