پاکستانی شہریت ملنے کے بعد ڈیرن سیمی بھی میدان میں آگئے،ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیںگے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شہریت ملنا اعزاز کی بات ہے،اِنہیں پاکستان سے محبت کیلئے یہاں کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں،اچھی بات ہے کہ ان کے کام کا اعتراف کیا جارہا ہے۔
کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں آج کرکٹ کی جو واپسی ہوئی ہے اس میں ہر اس کرکٹر کا کردار ہے جس نے پچھلے تین سال کے دوران پاکستان کا دورہ کیا۔سیمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ ان کی یہاں کے عوام سے لگا اور یہاں سے ملنے والی محبت کا نتیجہ تھا۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت رواں سال23مارچ کوپاکستان کی اعزازی شہریت اورپاکستان کاسب سےبڑاسول اعزاز دیں گے،یہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئےخدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔