ہم نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کی عزت کی اور کبھی ۔۔۔وزیر مملکت زرتاج گل نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز کو بھی غصہ آ جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، کچھ عناصر ہیں جو فروغ نسیم کو وزیر قانون نہیں دیکھنا چاہتے،فروغ نسیم کو نئے اٹارنی جنرل پر کوئی اعتراض نہیں،ہم نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کی عزت کی اور ہر فیصلے پر سر تسلیم خم کیا ، کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی یہ کہاہے کہ’’ کہ مجھے کیوں نکالا‘‘۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، آرمی ایکٹ کے وقت انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،کچھ عناصر ہیں جو فروغ نسیم کو وزیر قانون نہیں دیکھنا چاہتے،فروغ نسیم کی بڑی خدمات ہیں، انہیں کی وجہ سے آرمی ایکٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو پایا،وہ بہترین وزیر قانون ہیں اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ فروغ نسیم کو نئے اٹارنی جنرل پر کوئی اعتراض نہیں نہ ہی لاء منسٹری کو اٹارنی جنرل پر کوئی اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کی عزت کی اور ہر فیصلے پر سر تسلیم خم کیا، ہم نے کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا اور نہہی کبھی یہ کہا کہ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ 70 سال سے قانون میں سقم تھا جسے ہماری حکومت نے دور کیا ہے۔