شترو گھن سنہا کی صدر مملکت سے ملاقات،ڈاکٹر عارف علوی کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم و ستم کو اجاگر کیا ہے، آزاد کشمیر مکمل طور پر پر امن علاقہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی اداکار اور معروف سیاستدان شترو گھن سنہانے ملاقات کی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں 200 روز سے جاری بدترین کرفیو اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم و ستم کو اجاگر کیا ہے، آزاد کشمیر مکمل طور پر پر امن علاقہ ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برصغیر میں امن کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔