وزیراعلی بلوچستان نے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ساری اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کا منہ تکنے لگیں گی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آخر ہر سال انہیں مہینوں میں اپوزیشن احتجاج کیوں کر تی ہے؟۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا اور کہہ رہی ہے کہ حکومت کی کار کردگی ٹھیک نہیں ہے لیکن دوسری جانب اپوزیشن اپنے حلقوں کے بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب میں شریک ہو کر ان کا کر یڈٹ بھی لیتی ہے اور مزید کا مطالبہ بھی کر تی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ آخر ہر سال انہیں مہینوں میں اپوزیشن احتجاج کیوں کر تی ہے؟ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹر پر ان افتتاحی تقریب کی تصاویر بھی منسلک کی ہیں جن میں اپوزیشن رہنما اور دیگر شریک ہیں۔