’ آج ڈیٹا کا ڈیٹا سے مقابلہ تھا اور ہمارا ڈیٹا جیت گیا‘
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج ڈیٹا کا ڈیٹا سے مقابلہ تھا اور ہمارا ڈیٹا جیت گیا۔
پی ایس ایل 5 کے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پچھلے میچ میں جو غلطیاں کیں ان پر اس میچ میں قابو پایا، کھلاڑیوں نے تینوں ہی شعبوں میں اچھا پرفارم کیا، بیٹنگ کے شعبے میں ٹاپ آرڈر نے بہترین کھیل پیش کیا ، ٹاپ آرڈر اچھا کھیلتا ہے تو ہی میچز جیتے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عماد بٹ پر اعتماد تھا، انہوں نے ڈومیسٹک میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے، پچھلے میچ میں اچھی پرفارمنس نہیں تھی لیکن ایک دو میچز کی وجہ سے اعتماد کھویا نہیں جاسکتا اور اس بات کو انہوں نے آج ثابت کیا ہے۔آج ڈیٹا بمقابلہ ڈیٹا کا میچ تھا اور ہمارا ڈیٹا جیت گیا۔
ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ آج مصباح الحق تھوڑی لمبی میٹنگ کریں گے اور اس میں خامیوں پر قابو پانے کا کہیں گے، ہارنے کے بعد میٹنگ نہیں ہوتی کیونکہ اس سے کھلاڑیوں پر پریشرآتا ہے۔