معروف یونیورسٹی میں لڑکیوں کے واش روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا، یہ کس نے لگایا تھا؟

معروف یونیورسٹی میں لڑکیوں کے واش روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا، یہ کس نے لگایا ...
معروف یونیورسٹی میں لڑکیوں کے واش روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا، یہ کس نے لگایا تھا؟

  



مدراس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر مدراس کی معروف یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے لیڈیز واش رومز میں جاسوسی کا کیمرا نصب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق آئی آئی ٹی میں ایئر و سپیس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم نے طالبات کے واش رومز میں جاسوسی کے کیمرے نصب کر رکھے تھے، انکشاف سامنے آنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

ملزم کو ایک پی ایچ ڈی طالبہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، طالبہ کے مطابق جب وہ کیمپس کے لیڈیز ٹوائلٹ میں داخل ہوئی تو اس نے پانی کے پائپس کے قریب کیمرہ دیکھا ، یہ دیکھتے ہی اس نے واش روم سے باہر دوڑ لگادی اور مدد کیلئے چلانے لگی۔ چیخ و پکار کی آواز سن کر سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ کیمرہ مردانہ ٹوائلٹ سے آرہا ہے اور جس ٹوائلٹ سے کیمرہ لگایا گیا ہے اس میں ملزم موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم تقریباً ایک سال سے اسی بیت الخلا کے ذریعے طالبات کی فحش ویڈیوز بنا رہا ہے، وہ دونوں ٹوائلٹس کے درمیان میں موجود ایک چھوٹے سوراخ کا استعمال کرکے دوسری طرف کیمرہ بھیجتا اور ویڈیوز بناتا ہے۔ملزم کو گرفتار کیا گیا تاہم اسے عدالت نے ضمانت پررہا کردیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس