’ہماری ٹیم کا صرف اور صرف ایک ہی ٹارگٹ ہے‘ فخر زما ن نے طبل جنگ بجا دیا

’ہماری ٹیم کا صرف اور صرف ایک ہی ٹارگٹ ہے‘ فخر زما ن نے طبل جنگ بجا دیا
’ہماری ٹیم کا صرف اور صرف ایک ہی ٹارگٹ ہے‘ فخر زما ن نے طبل جنگ بجا دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فخز زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اس مرتبہ کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں۔ ہم نے 100 فیصد کارکردگی کے ساتھ پی ایس ایل جیتنے کیلئے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا لیکن مجموعی کارکردگی اچھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کیلئے محنت کی ہے، میں نے اپنی تکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کیلئے بہت کام کیا ہے، میں انفرادی ٹرینر کیساتھ فٹنس پر بھی کافی توجہ دی ہے اور امید ہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مداحوں کو اچھے نتائج دوں گا۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -