ضمنی انتخابات کا مرحلہ ختم ، سینیٹ امیدواروں کی انتخابی مہم شروع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد سینیٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع ہو گئی،پی ٹی آئی ، ن لیگ، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کے ارکان اسمبلی سے رابطے شروع ہوگئے،پنجاب میں آزادارکان اہمیت اختیار کرگئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹ امیدواروں کے آزادارکان کی حمایت کیلئے دوستوں اوررشتہ داروں سے رابطے کرلئے،ن لیگ نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور آزادارکان کو ٹارگٹ کرلیا۔
مسلم لیگ ق، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی آزادارکان سے غیررسمی ملاقاتیںبھی شروع ہو گئیں،پی ٹی آئی کی جیت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چودھری سرور متحرک ہو گئے۔
کامل علی آغا کی جیت کیلئے چودھری برادران کی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہو گئیں، ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رانا ثنا اللہ لیگی امیدواروں کی جیت کیلئے سرگرم ہو گئے،آزاداراکین اسمبلی نے تاحال کسی بھی امیدوار کو گرین سگنل نہ دیا۔