الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رﺅف صدیقی اور خضرزیدی کی اپیلیں مسترد کردیں، نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رﺅف صدیقی اور خضرزیدی کی اپیلیں مسترد ...
الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رﺅف صدیقی اور خضرزیدی کی اپیلیں مسترد کردیں، نااہل قرار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم کے رو¿ف صدیقی اورخضرزیدی کی اپیلیں مستردکردیں اورریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں سینیٹ کیلئے نااہل قراردیدیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواستیں دائر کررکھی تھی، رﺅف صدیقی اورخضرزیدی اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، ریٹرننگ افسرنے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ روَف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھی ہے لیکن2 سال والی ڈگری ہے،الیکشن ٹریبونل نے آر او کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں کے اپیلیں مسترد کردی اور سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -