پی ایس ایل سیزن چھ، تین میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

پی ایس ایل سیزن چھ، تین میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 
پی ایس ایل سیزن چھ، تین میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز ہو گیاہے جس میں تمام ٹیموں نے اپنا پہلا پہلا میچ کھیل لیاہے اور چھ ٹیموں میں سے تین ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک ایک پوائنٹ حاصل کر چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل جس طرح آگے بڑھتا جائے گا اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو تی چلی جائے گی اور آخری میں ایلیمیٹرا ور فائنل راونڈز تک وہی ٹیمیں پہنچیں گی جنہوں نے سب سے زیادہ میچ جیت کر اپنے پوائنٹس بنائے ہوں گے ۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال کچھ یوں ہے کہ کراچی کنگز ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے پہلے میچ جیت کر دو ، دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ کے آغاز میں اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا رہاہے ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -