اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کاواحدراستہ ہے،وزیراعظم عمران خان

اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کاواحدراستہ ہے،وزیراعظم عمران خان
اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کاواحدراستہ ہے،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کاواحدراستہ ہے،سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کارابطہ ہوا ہے، دونوں نے اسمبلی اجلاس ،آئینی وقانونی امورسمیت سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی،وزیراعظم اور بابراعوان کے درمیان اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پربھی بات چیت ہوئی،بابراعوان نے کہاکہ حلیم عادل شیخ سے غیرانسانی اوروحشیانہ سلوک کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -