پی کے 63 نوشہرہ،پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے

پی کے 63 نوشہرہ،پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے
پی کے 63 نوشہرہ،پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر اورووٹوں کی تفصیل میں ردوبدل کی،فارم 46 کی ایک کے بجائے 2 تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں،

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ ایک پولنگ سٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرغائب پائے گئے،پولنگ سٹیشن نمبر 41 میں 1200 بیلٹ پیپرجاری ہوئے اور483 ووٹ کاسٹ ہوئے،717 کے بجائے 1317 بیلٹ پیپرآراوکوواپس کئے گئے،درخواست میں مزید کیا گیاکہ ایک پولنگ سٹیشن پر 1800 بیلٹ پیپرجاری ہوئے اور2400 ووٹ کاسٹ ہوئے،درخواست گزار کاکہنا ہے کہ 40 فیصدپولنگ سٹیشنزپربدانتظامی اوربے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -