نیب کاحمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشنز اور انوسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ

نیب کاحمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشنز اور انوسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا ...
نیب کاحمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشنز اور انوسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشنز اور انوسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حمزہ شہباز کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181 ملین سے زائد کی رقم موصول ہوئی ،حمزہ شہباز نے مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم کے ثبوت فراہم نہیں کئے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شہباز شریف خاندان نے 2005 سے 16 تک 14 بڑی کمپنیز بنائیں،حمزہ شہباز ساری کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے ہیں ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی بنائی گئی 14 کمپنیز مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، معاملے پر شریف خاندان سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے 14 کمپنیز میں کروڑوں کے شیئرز ہیں ،حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے۔