ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار کر دی گئیں ، نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار کر دی ...
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار کر دی گئیں ، نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کو نوکری دینے کیلئے نیا شعبہ ہی قائم کر دیا گیا اور انہیں گریڈ 19 میں اسٹنٹ پروفیسر فیٹل میڈیسن بھرتی کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ” سٹی 42 “ نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوکری دینے کیلئے ’ کنگ ایڈورڈ ‘ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا اور انہیں براہ راست انسویں گریڈ میں تعینات کرتے ہوئے دیگر مراعات بھی دی گئیں ، انہیں کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ سیدھا مستقبل بنیادوں پر نوکری پر رکھا گیا لیکن وہ نوکری حاصل کرنے کے فوری بعد ہی پاکستان سے لندن چلی گئیں ۔ 
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزدی ڈاکٹر عائشہ کو سب سے پہلے ’ فاطمہ جناح یونیورسٹی ‘ میں یہی شعبہ قائم کرتے ہوئے نوکری پر رکھا گیا لیکن نظر انداز کیے گئے امیدواروں نے شور مچایا تو ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تاہم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ناکامی کا سامنا ہونے کے بعد یہی منصوبہ کنگ ایڈورڈ میں اپنا یا گیا اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی جامہ پہنچایا گیا ۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی تقریر 12 جنوری کو کی گئی اور اگلے ہی روز وہ لندن چلی گئیں اور اس کیلئے انہیں رخصت پر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔

مزید :

قومی -