’فکرنہ کریں، اس مرتبہ بھی ببل بناؤں گا‘

’فکرنہ کریں، اس مرتبہ بھی ببل بناؤں گا‘
’فکرنہ کریں، اس مرتبہ بھی ببل بناؤں گا‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ”ببل“ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں شہرت رکھنے والے بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا، لاہور قلندرز کیلئے دوبارہ کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس شاندار تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں اچھا آغاز کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھیں گے، ہمارا سکواڈ 5ویں ایڈیشن والا ہی ہے لیکن اس مرتبہ ہمارے پاس راشد خان بھی ہیں اور اس وجہ سے ہم بہت خوش ہیں اور یقین ہے کہ وہ لاہور قلندرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -