پشاور زلمی کا حصہ دنانیر مبین کے مستقبل کے بارے میں اسدعمر نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

پشاور زلمی کا حصہ دنانیر مبین کے مستقبل کے بارے میں اسدعمر نے تہلکہ خیز پیشن ...
پشاور زلمی کا حصہ دنانیر مبین کے مستقبل کے بارے میں اسدعمر نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاوری گرل اور پشاور زلمی کا حصہ  دنانیر مبین کا مستقبل  کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل سیاست میں ہے تاہم دنانیر پہلے ہی سیاست یا شوبز  میں نہ آنے کا بیان دے چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی، ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کرنا پسند ہے،مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آرہی ہوں۔

نجی ٹی وی چینل  جیونیوز کے پروگرام میں  آؤٹ ہو نے پر بلّا لیکر بھاگنے اور ہار تسلیم کرنے سے سوال پر دنانیر نے بتایا کہ ’میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی۔ان کا یہ جواب سنتے ہی پروگرام میں شریک اسد عمر نے کہاکہ ’دنانیر کا مستقبل سیاست میں ہے۔‘

یادرہے کہ چندسیکنڈز پر محیط ایک ویڈیو نے دنانیر کو سوشل میڈیا سٹار بنادیا اور بڑے بڑے لوگوں نے ان کے جملے" یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ پارری ہورہی ہے" پر ویڈیوز بنائیں ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -PSL -PSL News Update -