یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار،ان کا چیئرمین سینیٹ بنناسب کیلئے اعزازہوگا،مولانا فضل الرحمان 

یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار،ان کا چیئرمین سینیٹ بنناسب کیلئے ...
یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار،ان کا چیئرمین سینیٹ بنناسب کیلئے اعزازہوگا،مولانا فضل الرحمان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوارہیں،یوسف رضاکے الیکشن لڑنے سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی،یوسف رضاکاچیئرمین سینیٹ بنناہم سب کیلئے اعزازہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یوسف رضاکے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑرہے ہیں،پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلئے کوشش کریگی۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی ڈھائی سال سے کرب سے گزررہا ہے،عام آدمی کی قوت خریدجواب دے چکی ہے،بجلی،گیس، چینی،آٹا،گھی سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -