پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز کے افغان کھلاڑی راشد خان کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ، چھکے کی ویڈیو نے دنیا کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا 

پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز کے افغان کھلاڑی راشد خان کی سوشل میڈیا پر ...
پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز کے افغان کھلاڑی راشد خان کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ، چھکے کی ویڈیو نے دنیا کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کا آغاز ہو چکاہے جس میں لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی ، میچ کا اختتام افغانستان کے کھلاڑی راشد خان نے چھکا لگا کر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی اور ان کے چھکے کو ’ ہیلی کاپٹر ‘ شاٹ قرار دیتے ہوئے بے حد سراہا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری تھی اور انہیں جیت کیلئے 4 رنز درکار تھے ، پچ پر لاہور قلندرز ے کھلاڑی محمد حفیظ اور راشد خان موجود تھے ، راشد خان نے نہایت خوبصورت انداز میں چھکا لگایا اور میچ کو ختم کر دیا ، راشد خان کے چھکے کو ’ ہیلی کاپٹر ‘ شاٹ کا نام دیتے ہوئے خوب سراہا جارہاہے ، آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہیلی کاپٹر شاٹس کے ماہر سابق بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی بھی سمجھے جاتے تھے لیکن کافی لمبے عرصے کے بعد ایسی شاندار شاٹ کسی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی گئی ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر بھی لاہور قلندرز کے راشد خان کی چھے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور اسے سٹائلش قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کے راشد خان پہلے میچ میں کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن انہوں نے بلے بازوں کو ہلنے کا بھی موقع نہیں دیا یعنی انہوں نے اپنے اورز میں محض 14 رنز دیئے اور یہ سارے سکور بھی سنگلز بنا کر کیے گئے اور انہیں ایک بھی باونڈری نہیں پڑی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -