ایونٹ کی کامیابی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اپیل کر دی

ایونٹ کی کامیابی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اپیل کر دی
ایونٹ کی کامیابی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اپیل کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی ایونٹ کامیاب ہو سکے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ندیم عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بائیو سیکور ببل کتنا سخت ہے، یقین نہیں لیکن پی ایس ایل 6 ایونٹ کو کامیاب کروانے کی خاطر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا کیونکہ ایسا کرنے سے ہی ایونٹ کامیاب ہوسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کیلئے بھی اچھا ہے کہ وہ خود سختی سے عمل کرے، سری لنکن پریمیر لیگ (ایس پی ایل) کا بائیو سیکور ببل بہت سخت تھا اور وہاں ہر وقت سپرے ہوتا رہتا تھا لیکن کھلاڑیوں نے وہاں وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -