گلف فوڈ 2021ءایگزیبیشن میں 60 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

گلف فوڈ 2021ءایگزیبیشن میں 60 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
گلف فوڈ 2021ءایگزیبیشن میں 60 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) کووڈ 19 کے ایک سال بعد آخر کار دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 26ویں گلف فوڈ ایگزیبیشن کا افتتاح ہوگیا جس میں دنیا بھر کے 85 ممالک کی 2500 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ گلف فوڈ میں حسب سابق پاکستان کی شرکت بھی بھرپور رہی اور تقریباً 60 پاکستانی کمپنیوں نے گلف فوڈ نمائش میں حصہ لیا۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کیا۔ اس موقع پر قونصلیٹ کا دیگر سٹاف اور پریس قونصلر شازیہ سراج بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ کورونا وبا کی صورتحال کے ایک سال بعد دبئی حکومت نے اس نمائش کا افتتاح کر کے دنیا بھر کے لوگوں کو تجارت اور اپنی اشیائے خوردونوش کی نمائش کا بہترین موقع فراہم کیا ہے جس سے تمام ممالک کی معیشت اور بزنس کے فروغ کو موقع ملے گا۔ گلف فوڈ نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت قابل ستائش ہے امید ہے کہ نمائش میں شریک 60 پاکستانی کمپنیاں پاکستانی پراڈکٹس کو بہت اچھے طریقے سے متعارف کراتے ہوئے بزنس کے اچھے مواقع حاصل کریں گی جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ گلف فوڈ میں پاکستانی پویلین میں غیر ملکی زائرین بھی اپنی دلچسپی دکھارہے ہیں۔

اس نمائش کے ذریعے پاکستانی تاجروں کے بین الاقوامی تجارتی تعلقات بڑھیں گے۔ امارات کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی تجارت 20 فیصد ہے جو مستقبل میں زیادہ ہوگی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھاوا دینے کے لئے گلف فوڈ کافی مدد گار ثابت ہوگی۔