’میرے والد پر جیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا‘ حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا الزام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد پر جیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عائشہ حلیم کا کہنا تھا کہ ان کے والدپر جیل میں قتل کرنے کی نیت سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ چل بھی نہیں سکتے اور انہیں وہیل چیئر کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ ان کا قصور سندھ کے عوام کی آواز بننا ہے۔
عائشہ حلیم نے واضح کیا کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی ہوگی۔