سینیٹ انتخابات ، جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی خبریں ، جہانگیر ترین نے اہم ترین بیان جاری کر دیا 

سینیٹ انتخابات ، جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی خبریں ، ...
سینیٹ انتخابات ، جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی خبریں ، جہانگیر ترین نے اہم ترین بیان جاری کر دیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے تاہم اس دوران ایک خبرسامنے آئی کہ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کیلئے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے تاہم اب پی ٹی آئی رہنما نے خود میدان میں آتے ہوئے اس کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا اور آ ج بھی ہوں ، یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کے لیے جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے۔

مزید :

قومی -