سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا 

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا 
سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار 950 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 1798 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس -