گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام،  والدین نے اپنے کمسن بچوں کو آگ لگادی، دو بچے جان کی بازی ہارگئے

گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام،  والدین نے اپنے کمسن بچوں کو آگ لگادی، دو بچے ...
گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام،  والدین نے اپنے کمسن بچوں کو آگ لگادی، دو بچے جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانگا منڈی کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر والدین نے اپنے دو کمسن بچوں کو آگ میں جھلسا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان کو گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملی،ریسکیو ٹیم جب موقع پر پہنچی تو دو کمسن بچے جان کی بازی ہارچکے تھے۔ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پراسرار معلوم ہوا کیونکہ آگ صرف اسی بیڈ کو لگی تھی جہاں بچے سوئے ہوئے تھے۔ جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر بچوں کو جلا یا اور پھر آتشزدگی کی کال چلا دی گئی۔ثمینہ بی بی اور اسکے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔جاں بحق ہونے والے فیضان اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے،بچوں کی عمریں دو سے تین سال کے درمیان ہیں۔