لاہور قلندرز نے گلیوں سے ایک اور ’ ستارہ ‘ ڈھونڈ نکالا ، سلمان مرزا کس طرح پی ایس ایل میں پہنچے ؟ جانئے 

لاہور قلندرز نے گلیوں سے ایک اور ’ ستارہ ‘ ڈھونڈ نکالا ، سلمان مرزا کس طرح پی ...
لاہور قلندرز نے گلیوں سے ایک اور ’ ستارہ ‘ ڈھونڈ نکالا ، سلمان مرزا کس طرح پی ایس ایل میں پہنچے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 بھر پور جوش و جذبے سے جاری ہے جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیتے ہوئے اپنا فاتحانہ آغاز کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنے جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے اس سے قبل گزشتہ پی ایس ایل سیزنز میں حارث رﺅف ، شاہین شاہ آفریدی اور دلبر حسین جیسے کھلاڑیوں کو متعارف کروایاہے جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب لاہور قلندرز کی ٹیم ایک اور ستارہ لاہور کی گلیوں سے ڈھونڈ لائی ہے جس کا نام ’ سلمان مرزا ‘ ہے ۔سلمان مرزا لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں سامنے آئے ہیں ، ان کا کہناہے کہ لاہور کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتا تھا ، لاہورقلندرز نے موقع دیاہے اور یہاں تک پہنچا دیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہیرو تو نہیں بنا لیکن ایک دن ضرور بنوں گا ، لاہور قلندرز کو کریڈٹ ہے کہ ہم جیسے پلیئرز کو گروم کیا اور یہاں تک پہنچایا ۔سلمان مرزانے کہا کہ دوبارہ اوپن ٹرائلز کے بعد پی ڈی پی ٹورنامنٹس فیصل آباد ، لاہور کی نمائندگی کی ، فیصل آباد کی نمائندگی کے بعد بیٹل آف قلندرز میں آیا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -