کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اٹلی کے سفیر  اور 2 پولیس اہلکار ہلاک

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اٹلی کے سفیر  اور 2 پولیس اہلکار ہلاک
کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اٹلی کے سفیر  اور 2 پولیس اہلکار ہلاک

  

کنشاسا(ڈیلی پاکستان آن لائن )افریقی ملک کانگو کے علاقہ گوما میں نامعلوم افراد کے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اٹلی کے سفیر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے سفیر  لوکا آتان اقوام متحدہ کے امن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کانگو کے شہر گوما میں دہشت گردوں نے اطالوی سفیر کو اغوا کرنے کی کوشش کی ،اس دوران فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر زخمی ہوئے جبکہ اطالوی سفیر زخمی ہوگئے،جن کو طبی امداد کے لیے ہستپال منقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑگئے۔ اطالوی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -