کراچی میں گھر میں دھماکہ ، بچوں سمیت 8افراد زخمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن کے نوران محلے میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں چار بچوں ، خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے ۔ دھماکے میں چار بچوں ، ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے دو مکانات اور ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا شارٹ سرکٹ اور ٹینکی میں بننے والی گیس کے نتیجے میں ہوا ہے۔